پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید کی وجھہ سےایفیڈرین کیس میں ملوث کیا جا رہا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے۔ کہتے ہیں انھیں شیخ رشید کی ایماء پر ایفیڈرین کیس میں ملوث کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ان کی فیکٹری کو قانونی طور پر ایفیڈرین کا 500 کلو گرام کا کوٹہ ملا تھا جس سے تیار ہونے والی ادویات کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔اے این ایف نے ڈھائی ماہ تک تحقیقات کیں مگر کچھ نہیں مل سکا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ انھیں ایک بار پھر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ماضی میں بھی ان کیخلاف 11 ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔ ان کی فیکٹری میں 254 ادویات تیارہوتی ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ ان کی ایک فیکٹری، 5 بینک اکاؤنٹس اور 3 گاڑیاں ہیں۔ اگر کوئی اس کے علاوہ جائیداد ثابت کردے تو سب کچھ اس کے نام کرکے سیاست چھوڑ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وسیب زادوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker