اسلام آباد( بیورو رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس وقت پورا ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے اس وقت پوری قوم چیف جسٹس کے ساتھ ہے اور چیف جسٹس کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اسمبلیوں کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کا اعلان کریں اور نگران سیٹ اپ پر سب کو اعتماد ہونا چاہیے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نواز لیگ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران امن و امان خرا ب ہونے سے روکے اور اسمبلیوں سے استعفٰے دے کر میدان میں آئے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی ضد نے ملک کو آج یہاں لا کھڑا کیا ہے اور امن وامان قائم رکھنے کے لیے رینجرز کو بلانا درست فیصلہ نہیں اور اگر ایسا ہوا تو پھر کل فوج کو بھی بلانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے موجودہ حالات ایک لمحہ فکریہ ہیں اور تیرہ اگست کو عوامی مسلم لیگ انتخابی اتحاد کرے گی۔
You must be logged in to post a comment.