علاقائی

لاہورہائیکورٹ کا شیخ زید بن ہسپتال کوصوبائی حکومت میں منتقلی کرنے کیخلاف درخواست

لاہور﴿نامہ نگار﴾لاہورہائیکورٹ نے شیخ زید بن ہسپتال کوصوبائی حکومت میں منتقلی کرنے کے خلاف درخواست پروفاق اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا، درخواست گزارپیرامیڈیکل سٹاف کے جنرل سیکرٹری ناصرالدین نے موقف اختیارکیا کہ شیخ زید بن ہسپتال ایک ٹرسٹ ہسپتال ہے ،چھ نومبر1973کو شیخ زید بن سلطان النہان نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکوتحفہ کے طورپر دیا تھا،یہ ایک ٹرسٹ ہسپتال ہے لہذا اسے پنجاب حکومت میں منتقل نہیں کیا جاسکتا۔لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عمرعطائ بندیال نے وفاق اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 11اپریل تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: چیف ایڈیٹر پاک نیوز لائیو کی بیٹی کیلئے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker