پاکستانتازہ ترین

شیخوپورہ: پولیس کا چھاپہ،گرینیڈ اور رائفلز برآمد

شیخوپورہ (مانیٹرنگ سیل) شیخوپورہ کے قصبے بھٹر میں پولیس نے چھاپہ مار کر اڑسٹھ گرینیڈ اور نو جدید رائفلیں برآمد کر لیں،دو مبینہ دہشت گرد بھی گرفتار کر لیے گئے۔اے ایس پی شیخوپورہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ برآمد ہونے والے خطرناک اسلحہ میں بڑے سائز کے اُنچاس اور چھوٹے سائز کے نو گرینیڈ کے ساتھ جدید قسم کی نو رائفلزبھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خطرناک اسلحہ خفیہ کمروں میں چھپایا گیا تھا،گرفتار کیے گئے دو افراد اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ڈی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق یہ اسلحہ دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانے کا امکان تھا۔

یہ بھی پڑھیں  شیخوپورہ 10محرم الحرام کےدن قبرستانوں میں لوگوں کاہجوم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker