تازہ ترینعلاقائی

شیخوپورہ:15لاکھ روپےسرکی قیمت والاملزم پولیس کی حراست سےفرار

شیخوپورہ﴿سٹی رپورٹر﴾دو درجن سے زائد قتل کے مقدمات میں ملوث 15لاکھ روپے سر کی قیمت والا خطرناک ملزم مختار عرف موکھی پولیس حراست سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ضلع کی مکمل ناکہ بندی کروادی ہے تاہم ڈی پی او شیخوپورہ کے حکم پر صدر پولیس شیخوپورہ نے 9 پولیس ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ملزم کو پولیس انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت میں پیش کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ سے لیکر براستہ موٹروے لاہور جارہے تھے کہ کوٹ رنجیت موٹروے انٹرچینج کے نزدیک ملزم کے کارسوار نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر ہلہ بول دیا اور زبردستی اپنے ساتھی کو چھڑواکر فرار ہوگئے جس کے بعد ڈی پی او نے علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کروادی ہے اور ایڈیشنل ایس پی ملک وقاص حسن اعوان کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا بھی ٹاسک دیدیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  شیخوپورہ: پولیس کا چھاپہ،گرینیڈ اور رائفلز برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker