پاکستانتازہ ترین

سب سے بڑے شیطان اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔شیخ رشید

لاہور(نامہ نگار) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے دورہ بھارت سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ لاہور میں عوامی مسلم لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آج جو کرپشن ہے وہ انہوں نے اپنے پورے سیاسی کیریئر میں نہیں دیکھی ،،، انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیٹو سپلائی لائن کی بحالی پر تمام سیاسی رہنما متفق ہیں ، میڈیا کے سامنے آکر غلط بیانی کی جاتی ہے ،،، انہوں نے کہا کہ سپلائی لائن کھل گئی تو خودکش دھماکے دوبارہ ہونگے اور زیادہ نقصان پنجاب کا ہوگا ،،، شیخ رشید نے کہا کہ حج ادا کرنے والے افراد کچھ کنکریاں پاکستان ساتھ لایا کریں کیونکہ سب سے بڑے شیطان اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کا وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker