پاکستانتازہ ترین

شیشہ کلچر نے اسلام آباد کو لپیٹ میں لے لیا،انتظامیہ تماشائی بن گئی

shesha cafeاسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹروں سے شیشہ کلچر نے پھیلتے ہوئے پورے اسلام آباد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پوش سیکٹروں میں شیشہ نوجوان فیشن کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو کہ ایک مہلک نشہ ہے جس نے پورے وفاق کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس نشے سے زیادہ تر نوجوان طبقہ متاثر ہو رہا ہے،نہ صرف لڑکے بلکہ لڑکیوں کی بڑی تعداد بھی اس نشے میں مبتلا ہے،اس سلسلے میں جب آن لائن نے فیڈرل گورنمنٹ سروس ہسپتال پولی کلینک کے ڈاکٹر شریف استوری سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ شیشہ نوشی سگریٹ جتنی نقصان دہ ہے اور اس سے جلد،پھیپھڑوں، سانس،سینے کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں،اس سلسلے میں جب’’آن لائن‘‘ نے متاثرہ بچوں کے والدین سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سگریٹ نوشی کے خلاف حکومت نے مختلف قسم کے اقدامات کر رکھے ہیں شیشہ نوشی بطور کلچر پورے اسلام آباد میں عام ہوتا جارہا ہے،اس طرح اسکی روک تھام کیلئے حکومت نہ صرف شیشہ کیفے کے لائسنس ختم کرے بلکہ عملی طور پر ان پر پابندی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں  نئی دہلی میں پی آئی اے دفتر پرہندو انتہا پسندوں کا حملہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker