پاکستانتازہ ترین

لاہور:شیشہ کیفے غیر قانونی قرار، لاہورہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ نے شیشہ کیفوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شیشہ کیفے اور سگریٹ نوشی سے متعلق تمام دائر درخواستیں نمٹادیں۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت شیشہ کیفے مالکان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ شیشہ کیفوں پر بلاجواز چھاپے مار رہی ہے جس سے اُن کا کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ۔انسداد منشیات نامی تنظیم کے وکیل نے کہا کہ شیشہ کیفوں کی آڑ میں منشیات کا کاروبار کیا جا رہا ہے جس سے نوجوان نسل تباہی کی طرف گامزن ہے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کسی کو بھی گروہ کی شکل میں سموکنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عدالت نے شیشہ کیفوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جائز قرار دے دیا اور کہا کہ ملک بھر میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد نہیں کی جاسکتی ،سگریٹ نوشی کرنے والوں کو کہیں نہ کہیں تحفظ بھی حاصل ہے۔عدالت نے تمام شیشہ کیفوں کے قیام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔عدالت نے درخواست گزار شیشہ کیفے مالکان کو ڈرگ ایکٹ کے قانون کو چیلنج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شیشہ کیفے اور سگریٹ نوشی سے متعلق تمام درخواستیں نمٹا دیں

یہ بھی پڑھیں  امیتابھ بچن 70 سال کے ہوگئے مگر ابھی تو میں جوان ہوں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker