تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:سوئی گیس کے بلز مسلسل کئی ماہ سے نہیں مل رہے

چونیاں﴿ سٹاف رپورٹر﴾ سوئی گیس کے بلز مسلسل کئی ماہ سے نہیں مل رہے۔ مقامی دفاتر کے چکر بھی لگائے لیکن بل نہ مل سکے۔پہلے نیٹ سے بل ڈائون لوڈ کروا کر جمع کروائے جاتے تھے لیکن اب کئی ماہ سے نیٹ پر بھی بل دستیاب نہیں۔ سوئی گیس صارفین کی بڑی تعداد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بل ڈسٹری بیوٹرنامعلوم سوئی گیس کے بل کہاں پھینک جاتا ہے۔ پہلے بھی صارفین کی اکثریت بیس روپے کے عوض نیٹ سے بل وصول کر کے ادا کرتی رہی اس پر بھی احتجاج کیا جاتا رہا۔ لیکن اب مسلسل چار ماہ سے نہ ہی نیٹ پر بل مل رہے ہیں نہ ہی بل تقسیم کئے جارہے ہیں۔خدشہ ہے کہ میٹر اتار لئے جائیں گے۔ سوئی گیس صارفین نے اوگرا کے چیئرمین اور اعلیٰ حکام سوئی گیس سے مطالبہ کیا ہے کہ بل ڈسٹری بیوٹر کے خلاف انکوائری کر کے صارفین کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی چیمپئن ٹرافی شاہینوں نے بھارتی سورماؤں سے چھین لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker