بین الاقوامیتازہ ترین

گجرات : کشتی میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک، لانچ پاکستانی تھی، بھارتی الزام

نئی دہلی (مانیٹڑنگ سیل) بھارتی ميڈيا نے دعویٰ کيا ہے کہ ریاست گجرات کے ساحل کے نزديک مبینہ پاکستانی کشتی ميں پراسرار طور پر آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ميڈيا نے اپنی رپورٹس ميں بتايا ہے کہ واقعہ ساحلی مقام پور بندر کے قريب پيش آيا، جہاں بھارتی کوسٹ گارڈز نے ايک مشتبہ کشتی کو روکنے کی  کوشش کی تو اچانک کشتی ميں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ رپورٹس کے مطابق کشتی ميں 4 افراد سوار تھے جو ہلاک  ہوگئے، بھارتی حکام نے الزام عائد کيا ہے کہ يہ پاکستانی کشتی تھی اور ہوسکتا ہے کہ اس پر کوئی دھماکا خيز مواد بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ لاہور پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker