پاکستانتازہ ترین

سرتاج عزیز کی مودی کے عشائیے میں شرکت انتہائی شرمناک ہے: شیریں مزاری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کہتی ہیں کہ سرتاج عزیز کا مودی کے عشائیے میں شریک ہونا انتہائی شرمناک ہے۔ بھارت ہمارے شہریوں کو مار رہا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھانے کھا رہے ہیں۔ ترجمان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیز کو کانفرنس سے ایک دن پہلے مودی کے عشائیہ کے لیے بھیجا گیا۔ بھارت سے نواز شریف کی ذاتی دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے۔ مودی سرکار نواز شریف کی کمزوری سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ بھارت ہماری سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ کرتا ہے اور سفارتی حلقوں میں پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بھی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:بجلی اور گیس چوری روک کرانرجی بحران پرجلد قابو پالیں گے، رانا محمد حیات خاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker