تازہ ترینفن فنکار

میڈیا اورعوام ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کرے، ڈاکٹرشائستہ

کراچی(مانیٹرنگ سیل) پاکستان  کی معروف  ٹی وی  میزبان  ڈاکٹر شائستہ  واحدی  نے لوگوں  سے اپیل  کی  ہے کہ  وہ  ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت بند کریں۔اپنے ٹویٹر پیغام میں شائستہ واحدی نے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے اس وقت میڈیا اور لوگوں کے درمیان بہت سی افواہیں گردش کررہی ہیں،جس سے ان کی ذاتی زندگی مزید مشکلات سے دو چار ہورہی ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی بند کردیں ۔واضح رہے کہ چند دنوں سے اس طرح کی خبریں سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا ہے شائستہ واحدی نے ملک کے سب سے بڑے نشریاتی گروپ جنگ کےمالک میر شکیل الرحمن کی چوتھی بیوی بننا منظور کر لیا ہے۔ (یہ ان کی تیسری شادی ہوگی) خاوند سےخلع لے کر راستہ بھی ہموار کر لیا ہے۔اس خبر پر اس وقت کئی لوگوں کے کان کھڑے ہوئے تھے جب نادیہ خان کو جیو میں واپس لایا گیا لیکن صبح کا شو نہیں دیا گیا، جو وہ کیا کرتی تھیں اور شائستہ سے کہیں بہتر میزبان تھی۔شائستہ بدستور شو کر رہی ہے،نادیہ کو رات کا شو دے دیا گیا، وہ بھی ہفتہ میں صرف دو دن۔ شادی کے بعد شائستہ کا شو تو چلتا ہی رہے گا، ادارہ میں بڑا عہدہ بھی مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:میڈیکل سٹوروں پرنشہ آور ٹیکوں، شربتوں کی کھلے عام فروخت جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker