تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:الیکشن کمیشن کی ہدایات پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز ٹرانسفر

chinotچنیوٹ(بیورو چیف) الیکشن کمیشن کی ہدایات پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز ٹرانسفر کر دیئے گئے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز قبل ازیں متعدد بار انہیں تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات رہ چکے ہیں۔ جن کی علاقہ میں گہری سیاسی وابستگیاں اور ذاتی تعلقات کے باعث شفاف الیکشن کی راہ میں رکاوٹ بننے کا اندیشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی نگران حکومت کی ہدایت پر چارج سمبھالنے والے ڈی پی او چنیوٹ غلام مبشر میکن نے ضلع بھر کے نو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ایک تھانہ سے دوسرے قریبی تھانہ میں ٹرانسفر کر دیا ۔ انسپکٹر طاہر منج کو تھانہ لالیاں سے ایس ایچ او تھانہ رجوعہ ، تھانہ لنگرانہ سے انسپکٹر ارشد علی کو ایس ایچ او کانڈیوال ، تھانہ کانڈیوال سے سب انسپکٹر احسان نواز ہرل کو انچارج CIAچنیوٹ، انسپکٹر عاصم علی شاہ کو ایس ایچ او تھانہ بھوانہ اور انسپکٹر نوید مرتضیٰ چیمہ کو تھانہ چناب نگر سے تھانہ صدر چنیوٹ انسپکٹر اختر علی وینس کو ایس ایچ او تھانہ سٹی چنیوٹ، انسپکٹر نوید کو ایس ایچ او تھانہ لالیاں اور تھانہ محمد والا سے انسپکٹر بابر نواز ہندل کو ایس ایچ او تھانہ چناب نگر اور انسپکٹر منیر احمد کو تھانہ محمد والاتعینات کر دیا۔ جنہوں نے فوری طور پر چارج سمبھال لئے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ز قبل ازیں بھی انہیں تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات رہ چکے ہیں جن کی ان علاقوں کی بااثر سیاسی شخصیات سے گہری وابستگیاں ہیں جو شفاف الیکشن کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق ڈی پی او آفس، ڈی ایس پی سرکل اور تھانوں میں تاحال سیاسی اثر رسوخ کے حامل افراد تعنات ہیں جن کی آشیرباد سے سیاسی وابستگیاں رکھنے والے ایس ایچ او ز تعینات کئے گئے ہیں۔ جو الیشن کمیشن آف پاکستان اور نگران حکومت پنجاب کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ اہل علاقہ نے الیکشن کمیش آف پاکستان اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی صاحب سے فوری طور پر نوٹس لے کر شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کا مقابلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ نے TMO سنجھورو سکندر ملاح سمیت 68 افسران کو معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker