تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:ایس ایچ اواورمصالحتی کمیٹی چیئرمین کا جلوس کے راستوں کا دورہ

kohatکوہاٹ (ڈسٹرک رپوٹرر) ایس ایچ او تھانہ استرزئی اور مصالحتی کمیٹی چیئرمین کا جلوس کے راستوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ‘ قائم چیک پوسٹوں اور امام بارگاہوں پر تعینات پولیس فورس کے جوانوں کو سخت چیکنگ کرنے کی ہدایت‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ استرزئی کے ایس ایچ او شوکت سلیم اور مصالحتی کمیٹی چیئرمین سابق نائب ناظم ملک منظر حسین کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوس کے بروقت آغاز اور اختتام کو یقینی بنانے کے لیے مصالحتی کمیٹی کے ممبران اور متولی امام بارگاہوں سے ملاقات کی اور جلوس کے راستوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ساتھ ہی علاقے میں قائم چیک پوسٹوں اور امام بارگاہوں پر تعینات پولیس فورس کے جوانوں کو سخت چیکنگ کرنے کی ہدایت کی‘ اس موقع پر ان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن دُشمنوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور امن کی فضاء برقرار رکھی جائے گی کیونکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس فورس کی اولین ذمہ داری ہے‘ اس موقع پر مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین ملک منظر حسین نے کہا کہ ہر گاؤں میں کمیونٹی آرگنائزیشن نے سخت سکیورٹی کے انتظامات کر رکھے ہیں مگر ہم ڈی آئی جی اور ڈی پی او پولیس کے بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے امام بارگاہوں کے لیے بہترین سکیورٹی فراہم کی ہے‘ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر گہری نظر رکھیں اور پولیس فورس کے جوانوں سے تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹینس اسٹاراعصام اورفاہااکمل کےدرمیان علیحدگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker