تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ایس ایچ او تھانہ سٹی کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن۔تین منشیات فروش گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ایس ایچ او تھانہ سٹی بھائی پھیرو کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن۔چھاپے مار کرتین منشیات فروش گرفتار کرکے سینکڑوں بوتل دیسی شراب بر آمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اسلم بھٹی کو مخبری ملی کہ محلہ میانکے موڑ کے تین منشیات فروش دیسی شراب لیکر شہر کے مختلف حصوں میں فروخت کرنے کیلیے لیجا رہے ہیں اور منشیات فروشی کرکے نئی نسل کو تباہ کر رہے ہیں۔پولیس پارٹی کے ہمراہ ایس ایچ او نے صفانوالہ چوک میں چھاپہ مار کر میانکے موڑ کے یوسف انصاری کے قبضہ سے 15 لٹر شراب برآمد کرلی اور ملزم گرفتار کر لیا۔بائی پاس پر ہوٹلوں کو شراب سپلائی کرنے والے میانکے موڑ کے بدنام منشیات فروش رانا جاوید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 25 لٹر شراب بر آمد کر لی۔تیسری جگہ پل پرناواں پر چھاپہ مار کر نتھے خالصہ کے منشیات فروش محمد اقبال کے قبضہ سے 20 لٹر زراب بر آمد کرلی۔تینوں منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔عوامی سماجی حلقوں نے ایک ہی دن تین بدنام منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات کی بھاری مقدار بر آمد کرنے پر ایس ایچ او اسلم بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  زندہ باد ، زندہ باد

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker