تازہ ترینعلاقائی

گمبٹ:برہنہ پریڈ کرانے والے تھانیدار کو جیل بھیج دیا گیا

گمبٹ (مانیٹرنگ سیل) گمبٹ میں مرداورعورت کو برہنہ پریڈ کرانے والے تھانیدار کو چودہ روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ دو مفرورپولیس اہلکاروں کی تلاش جاری ہے۔ گمبٹ پولیس نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایک مرد اورخاتون کو برہنہ پریڈ کرائی۔ میڈیا میں رپورٹ آنے کےبعد قانون حرکت میں آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے آئی جی سے دو دن میں رپورٹ طلب کی۔ تھانے کےایس ایچ او اور دو سب انسپیکٹرز کو معطل بھی کیاگیا۔ ایس ایس پی گمبٹ عرفان بلوچ کےمطابق ستائیس جولائی کو پولیس نےفحاشی کےاڈے پر چھاپہ مارا جہاں سے ایک مرد اور دو خواتین کو گرفتارکیا گیا۔ تاہم پولیس مرد اور خاتون کو برہنہ گھمانے سے انکار کرتی رہی چھاپے میں مقامی تاجر ممتازمیربحر کوخواتین کے ساتھ گرفتارکیا گیا تھا۔ ممتازمیربحر کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے ساتھ خواتین کو لائی تھی ۔ انہیں گرفتارکرنے کےبعد تقریباً آدھاکلومیٹر تک برہنہ گھمایا ۔ اس دوران عوام اور پولیس ان کی موبائل سےویڈیو بناتے رہے۔ خبرنشرہونے کےبعد چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں انسانیت کی تذلیل اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات شامل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، ملک بھر میں جلسوں پر پابندی عائد کر دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker