کھیل

ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کی تقریب،شعیب ملک قومی ترانہ سنے بغیر ہی پویلین کولوٹ گئے

راولپنڈی﴿نمائندہ سپورٹس﴾پی سی بی کے زیر اہتمام جاری سپر ایٹ ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کے افتتاحی تقریب میں اس وقت سب کو حیرانگی ہوئی جب سیالکوٹ سٹالین کے کپتان شعیب ملک قومی ترانہ سنے بغیر ہی پویلین کو لوٹ گئے،ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے دوران ٹورنامنٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کے کپتان جب گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو ایونٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا تاہم جیسے ہی ترانہ شروع ہوا تو قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب ملک نے قومی ترانے کو نظرانداز کرتے ہوئے پویلین کی راہ لے لی،دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے تیار ہونے والے نئے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر انتظامیہ اور پولیس حکام کا قبضہ دیکھنے کو ملا اور پی سی بی کے مختلف دفاتر راولپنڈی پولیس حکام کے کنٹرول میں نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں  ابوظہبی:چوتھا ون ڈے، سری لنکا کا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker