شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / قادر خان کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

قادر خان کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

ممبئی(نمائندہ شوبز) دو دہائیوں سے زائد عرصے تک اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار قادر خان کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہورہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق قادر خان کو طبیعت ناساز ہونے پر کینیڈا کے ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی نازک حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے ممتاز اداکار قادر خان کو طبیعت میں خرابی کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں انہیں سانس لینے میں دقت کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ قادر خان اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ کئی سالوں سے کینیڈا میں مقیم تھے۔ 2017 میں وہ پراگسیو پلسی نامی بیماری کا شکار ہوئے جس میں مبتلا مریض چلنے پھرنے کا توازن کھو بیٹھتا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ ڈمنشیا یا شارٹ ٹرم میموری لاس کا بھی شکار ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:وزیراعلیٰ پنجاب کل جنرل بس ٹرمینل کاافتتاح کریں گئے