تازہ ترینفن فنکار

بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن کل 39ویں سالگرہ منائیں گے

downloadممبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاراورلاکھوں مداحوں کے دلوں کی دھڑکن ہریتک روشن(کل) 10جنوری کو اپنی39ویں سالگرہ منائیں گے۔ 10جنوری 1974ء کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والے ہریتک روشن نے 1980ء میں پہلی بار صرف 6سال کی عمر میں فلم ”Aasha“ میں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے کام کیا جبکہ بطور ہیروا پنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 2000ء میں فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے کیا۔ پہلی ہی فلم میں متاثر کن اداکاری پر ہریتک کو نہ صرف فلم فےئر کے بیسٹ میل ڈیبیو بلکہ بہترین اداکار کے ایوارڈ کا بھی حق دار ٹھہرایا گیا۔ ’کہو نا پیار ہے‘ میں شاندار کردار نگاری کا مظاہرہ کرنے والے ریتک نے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا اور مشن کشمیر، لکشیا، کبھی خوشی کبھی غم، دھوم 2، کرش، کوئی مل گیا، جودھا اکبر، گزارش، زندگی نہ ملے گی دوبارہ اور اگنی پتھ جیسی کامیاب فلمیں دیتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ 2011-12ء میں ایشیاء کے سب سے پُرکشش ترین مرد کا خطاب حاصل کرنے والے ہریتک روشن کا مومی مجسمہ2011ء میں لندن کے مادام تساؤ میوزیم جبکہ 2012ء میں واشنگٹن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنایاگیا۔ 2011ء میں ہریتک نے پہلی بار ’جسٹ ڈانس‘ نامی ایک رےئلٹی شو میں بطور جج بھی فرائض سر انجام دیے۔ ہریتک کی آنے والی فلموں میں ان کے والد کی ہوم پروڈکشن فلم ’کرش تھری‘، سدھارتھ آنند کی ’بینگ بینگ‘ اور نامور ہدایتکار شیکھر کپور کی ’پانی‘ شامل ہے جو ممکنہ طور پر اسی سال ریلیز کی جائیں گی

یہ بھی پڑھیں  کراچی:فیض گنج سے مبینہ طور پرعصمت دری کی شکار لڑکی اپنے خاندان کے ساتھ پریس کلب کے باہر ایک احتجاج کر رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker