تازہ ترینعلاقائی

ڈہرکی:شہناز بھٹو کے شوہر نے قتل کا اعتراف کرلیا، پستول برامد

ڈہرکی (نامہ نگار) ڈہرکی کے نزدیک گاؤں خیر محمد بھٹو میں 8دن پہلے کارو کاری کے الظام میں بے دردی سے قتل ہونے والی شہناز بھٹو کے گرفتار شوہر نے ڈہرکی پولیس کے سامنے اپنی بیوی شہناز بھٹوکو قتل کرنے کا جرم قبول کرلیا ڈہرکی پولیس نے انور بھٹو کی نشانداہی پر گاؤں خیر محمد بھٹو میں انور بھٹوکے گھر کے قریب فصل سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول پرامد کر لی ہے ایس ایس پی گھوٹکی عرفان بلوچ کے مقرر کردہ انکوئری ٹیم کے ممبر عبدالقادر چاچڑ نے رابطہ کرنے پر پاک نیوز کے نامہ نگار محمد ندیم کو بتایا کہ ہم نے ڈہرکی پہنچ کر گرفتار 4ملزموں ،پولیس اور گاؤں والوں کے بیان قلم بند کئے ہیں انھوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم کا انچارج فداحسین چانڈیو ہے انکوائری جاری ہے جلد شہناز بھٹوکے قتل کا اصل مقصد پتا لگا لیا جائے گااور انکا کہنا تھا کہ جلد کیس کی حقیقت میڈیا کے سامنے پیش کرینگے اودھر سکھر ہائی کورٹ نے انکوئری کمیشن کو21دسمبر کو رپوٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے اور اس کیس کے فریا دی شہناز بھٹوکے بھائی عبدالفتح بھٹو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایس ایچ او ڈہرکی اصل حقیقت چھپا رہا ہے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اگر مجھے اپنی بہن کے قاتلوں کو سزا دلانے کے لئے سپریم کورٹ بھی جانا پڑا تو میں ضرور جاؤنگا

یہ بھی پڑھیں  ڈسٹرکٹ بارسمبڑیال کےسالانہ الیکشن، رانا قیصراختر صدر، نعیم شہزاد نجمی جنرل سیکرٹری منتخب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker