تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:گھریلو ناچاقی پر بیوی نے سرپرتوامارکرامام مسجد شوہرکو ہلاک کردیا

bhawalpurبہاولپور (ڈیسک رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر بیوی نے سر پر توا مار کر اپنے شوہر امام مسجد کو ہلاک کردیا۔سٹیلائٹ ٹاون میں مسجد بلال کے امام عبدالرحمن کی 10 سال قبل ماہ جبین سے شادی ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں، دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، جمعے کے صبح بھی دونوں جھگڑ رہے تھےکہ ماہ جبین نے طیش میں آکر روٹی پکانے والا توا عبدالرحمن کے سر پر دے مارا جس کے نتیجے میں عبدالرحمن موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس تھانہ بغداد نے مقد مہ درج کرکے ماہ جبین کو حراست میں لے لیا ہے، ایس ایچ او نے بتایا کہ خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگتی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن ‘تحریک انصاف میں خاموش مفاہمت طے پا گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker