شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / آل راؤنڈرشعیب ملک کا ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان

آل راؤنڈرشعیب ملک کا ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ شارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے ریٹائرمنٹ کےحوالے سے سوچ رہے تھے۔ شعیب ملک نے کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میں موقع دینا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔ تینتیس سالہ آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ دو ہزار انیس کا عالمی کپ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ شعیب ملک نے پاکستان کی جانب سے چونتیس ٹیسٹ میچز میں تین سنچریوں اور آٹھ نصف سنچریوں کی مدد سے ایک ہزار آٹھ سو ساٹھ رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں کی تاجروں کے وفد کے ہمراہ ڈی پی او قصور سے ملاقات