تازہ ترینکھیل

شعیب ملک پرقسمت کی دیوی مہربان

اسلام آباد﴿نمائندہ سپورٹس﴾قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے فیصل بینک ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میںسیالکوٹ سٹالینز کو ایونٹ کا فاتح بنانے کے بعد کوچ ڈیوواٹمور کی نظروں میں آگئے ہیں جبکہ ڈیوں واٹمور کی ہدایت پر انہوں نے اپنا دورہ بھارت بھی موخر کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 32ٹیسٹ میچوں اور 203ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک پر ایک بار پھر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ہے اور راولپنڈی میں کھیلی جانے والی فیصل بینک سپر 8ٹی 20کپ میں سیالکوٹ سٹالینز کو فاتح بنانے میں بطور کپتان انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جبکہ اس ایونٹ میں پی سی بی کی جانب سے حالیہ تعینات کئے جانے والے کوچ ڈیو واٹمور کی بھی شعیب ملک توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے کہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کیلئے الگ الگ ٹیمیں  اور کپتان مقرر کئے جائیں جبکہ شعیب ملک کا کسی بھی طرز کا کرکٹ چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رواں ہفتے بھارت روانہ ہونا تھا تاہم کوچ واٹمور کے کہنے پر انہوں نے اپنا دورہ بھارت بھی موخر کردیا ہے اور وہ لاہور میں شروع ہونے والے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ میں حصہ لینگے ۔ واضح رہے کہ شعیب ملک نے 32ٹیسٹ میچوں کی 54اننگز میں 2سنچریوں اور 8نصف سنچریوں کی مدد سے 1606رنز بنائے جبکہ 21کھلاڑیوں کو آئوٹ بھی کیا ۔ 203ایک روزہ میچوں کی 180اننگز میں 7سنچریاں اور 31نصف سنچریوں کی بدولت سے 5253رنز بنانے سمیت 139وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ 39انٹرنیشنل ٹی 20میچز میں 709رنز بنانے سمیت 16وکٹیں بھی حاصل کی ہیں

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کی ارکان پارلیمنٹ کو ایوان میں بجٹ کے دوران بھرپور احتجاج کرنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker