پاکستانتازہ ترین

ایگزیکٹ اسکینڈل، شعیب شیخ کراچی سے اسلام آباد منتقل

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)ایگزیکٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار شعیب شیخ کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ ایف آئی اے ملزم کو کل عدالت پیش کرے گی۔ ایگزیکٹ اسکینڈل میں ایف آئی اے اسلام آباد نے شعیب شیخ سمیت دیگر چار ملزمان کو کراچی سے اسلام آباد میں اقبال ٹاؤن آفس منتقل کردیا ہے۔ شعیب شیخ کو دیگر ملزمان سمیت قومی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد لایا گیا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ اور ایف آئی اے کے دفتر کے باہر شعیب شیخ کے نجی چینل کے ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی،جنہوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایف آئی اے حکام شعیب شیخ کو سخت سیکیورٹی حصار میں کھینچتے ہوئے ایف آئی اے آفس لیکر گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش اسلام آباد میں کی جائیگی۔ جس کیلئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کے غیور عوام کو آزادی مبارک ہو!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker