تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ڈپٹی پارلیمانی لیڈرپنجاب اسمبلی شوکت بسراکے خلاف کتے اٹھا کر احتجاج ۔

بہاولنگر﴿ڈسٹرکٹ رپورٹر﴾اپنے حلقہ کو نظر انداز کر کے ایم پی اے نے پنجاب اسمبلی میں شور شرابہ پروگرام پر توجہ دینے کی منفی سیاست اختیار کر رکھی ہے ۔احتجاجی رہنمائوں اور کارکنان کا موقف ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ﴿ن﴾یوتھ ونگ کے ضلعی صدر راجہ شاہد مسعود اور ضلعی جنرل سیکرٹری پیر عدنان بودلہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی کا آغازضلعی صدر مسلم لیگ﴿ن﴾ڈاکٹراختر علی لالیکا کی رہائش گاہ سے ہوا ۔احتجاج میں مسلم لیگ ﴿ضیائ﴾ہارون آباد کے ملک رشید احمد تگالہ اور محمد سرور کا کا و دیگر نے بھی شرکت کی ۔احتجاجی شرکائ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں ایم پی اے ہارون آبادچوہدری شوکت محمود بسرائ کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی شرکا ئ نے کتے کے بچے ﴿پلے ﴾بھی اٹھا رکھے تھے۔احتجاجی رہنمائوں راجہ شاہد مسعود اور ملک رشید احمد تگالہ نے کہا ہے کہ اس علاقہ کے ایم پی اے نے پنجاب اسمبلی میں شور شرابہ کر کے حلقہ کے عوام کا سر شرم سے جھکا دیا ہے اور اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینے کی بجائے دیگر غیر ضروری امور پر زور لگایا ہوا ہے وہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کر کے مکر گئے ہیں انہیں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا وعدہ یاد رکھنا اور پورا کرنا چاہیے۔
بہاولنگر﴿ڈسٹرکٹ رپورٹر﴾ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب کر نوجوان جاں بحق ۔پولیس کا ہے فرض مدد آپکی مگر فورٹ عباس پولیس نے متاثرین کی جیب خالی کرنے کو فرض بنا لیا سب انسپکٹر نے متاثرین سے نعش لیجانے کے دس ہزار طلب کر لئے ۔ورثائ کا پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں شہباز والا کے قریب لکڑوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب کر فقیروالی 123سکس آر کا رہائشی نوجوان عاطف جاں بحق ہو گیا مرحوم عاطف کے والد محمد اشرف نے موقع پر ہی اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے معافی نامہ لکھ کرسب انسپکٹر لیاقت کمبوہ کے حوالہ کر دیا اور کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا لیکن ایس آئی لیاقت کمبوہ نے نعش کے ورثائ سے نعش لیجانے کے عوض دس ہزار روپے طلب کر لئے پولیس کے ناروا سلوک پر اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں کا فرض مظلوم کی مدد کرنا ہے نا کہ مظلوم کے تن سے کپڑے اتار کر جیبیں خالی کرنا انہوں نے آئی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ پولیس کی وردی میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کریں کیونکہ ایسے افسران جرائم کو جنم دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔دوسری جانب جب فورٹعباس ایس ایچ او اکمل بسرائ نے مئوقف دیتے ہوئے کہا کہ عوام جذبات میں آ کر پولیس کے خلاف الزامات لگاتی رہتی ہے مجھے اپنے آفیسر لیاقت کمبوہ پر مکمل اعتماد ہے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:بھائی پھیرواورگردونواح میں پانی ملے ناقص دودھ اوردہی کی من پسند ریٹ پرفروخت جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker