تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ:محکمہ جنگلات کی ملی بھگت، لاکھوں روپےکےقیمتی درخت خورد برد

شورکوٹ شہر﴿تحصیل رپورٹر﴾تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے نواحی علاقہ خاکی لکھی میں محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے قیمتی درخت خورد برد کر لیے گئے محکمہ جنگلات کے گارڈ اور محکمہ انہار کے بیلدار فیاض شاہ کے بھائی امتیاز شاہ نے ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے قیمتی درخت کاٹ کر فروخت کر دیے علاوہ ازیں آندھی اور طوفان سے گرے ہوئے درخت بھی اٹھا کر اونے پونے داموں فروخت کر کے چاندی بنا رہے ہیں جبکہ محکمہ جنگلات کی طرف سے درختوں کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو یہ مذکورہ اشخاص علاقہ کے غریب لوگوں کا نام دے دیتے ہیں اور پولیس انہیں تنگ کرنے لگ جاتی ہے ارباب اختیار سے استدعا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker