تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ:جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور گلیوں اور بازاروں میں گٹروں کا پانی عوام کے لیے وبال جان۔

شورکوٹ( تحصیل رپورٹر)شورکوٹ شہر اور نواحی علاقہ جات(ککی نو۔نوری چوک۔تحصیل چوک۔سبزی منڈی۔بستی آرائیاں) میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور شہر کی گلیوں اور بازاروں میں ابلتے ہوئے گٹروں کا پانی عوام کے لیے وبال جان بن گیا ہے جس سے عوام شدید پریشان ہے۔ٹی ایم اے میں صفائی کا عملہ ضرورت سے کم ہے اور بقیہ من مانی کرنے کا عادی بن چکا ہے۔شہر کے اکثر علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے گندگی میں پرورش پانے والے کیڑوں و ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے ۔شہر کے اکثر علاقوں میں صفائی والا عملہ سرے سے ہی غائب ہے۔عوام نے حکام اعلی سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شہباز شریف 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker