تازہ ترینعلاقائی

خاکروب عوام کی بجائےافسران کی کوٹھیوں پرصفائی کیلئےمامور

شورکوٹ شہر﴿نامہ نگار﴾تفصیلات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے اہلیان شہر شدید مشکلات کا شکار ہیں جس سے شہر میں مچھروں کی افزائش اورموزی امراض کا خطرہ ہے۔خاکروب گلی محلوں کی صفائی کی بجائے افسران بالا کے گھروں میں صفائی پر لگے ہوئے ہیں۔جب اس سلسلہ میں متعلقہ عملہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ شہر کی آبادی روز بروز بڑھ رہی ہے نئے محلے اور کالونیاں بن رہی ہیں مگر عملہ کی تعداد نہیں بڑھ رہی اور ہمیں شہر کے علاوہ رولر ایریا میں بھی خاکروبوں کو بھیجنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے صفائی کے انتظامات میں خلل پڑتا ہے روز بروز آبادی بڑھنے کی وجہ سے عملہ کی تعداد کم پڑ رہی ہے اس لیے خاکروبوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے ۔شہر کی معزز سیاسی اور سماجی و تجارتی حلقوں نے تحصیل ایڈمنسٹریٹرمحترمہ سائرہ عمر اور ٹی۔ایم۔او ملک خالد اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ خاکروبوں کی تعداد بڑہانے کے ساتھ ساتھ افسران کی کوٹھیوں پر مامور صفائی کے عملہ کو واپس بلایا جائے اور شہر کی صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:حسین خانوالا کےاسامہ قمرنے537 نمبر لیکرلاہوربورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker