شورکوٹ شہر﴿تحصیل رپورٹر﴾تفصیلات کے مطابق شورکوٹ شہر میں بلدیہ پارک کی ناقص منصوبہ بندی ۔ عدم دلچسپی۔غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ملحقہ آبادی کا ڈرینج سسٹم بری طرح متاثر بچیوں کے سکول کا راستہ بند ۔ ٹی ایم او کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ۔ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیرہونے والے بلدیہ پارک شورکوٹ کی ناقص منصوبہ بندی اور لا پرواہی برتنے پر پارک کے مغربی اور شمالی اطراف کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عرصہ دراز سے ان محلوں اور گلیوں کا پانی بلدیہ کے مجوزہ پارک کی نشیبی جگہ پر جاتا تھا پارک کی تعمیر کے سلسلہ میں اہلیان محلہ سے مشورہ کیے بغیر مغربی اور شمالی دونوں اطراف کی دیوار تعمیر ہونے سے نہ صرف علاقہ کا ڈرینج سسٹم متاثر ہو گا بلکہ بچے اور بچیوں کے دونوں پرائمری سکولوں کا راستہ بھی بند ہو جائے گا۔شہر کے سیاسی و سماجی اور کاروباری حلقوں نے ایڈمنسٹرتحصیل میونسپل کونسل اور ڈی سی او جھنگ سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرینج سسٹم کی بحالی کے علاوہ ملحقہ آبادی اور سکول کے بچوں کے لیے راستہ بھی بحال کیا جائے اور ساتھ ہی پارک میں آنے جانے کے لیے اندرون شہر کے باسیوں کے لیے مین سڑک کی طرح مغربی اور شمالی جانب بھی گیٹ رکھا جائے تا کہ شہریوں کو ایک لمبا چکر کاٹنے کی بجائے شہر کے نزدیکی گیٹ سے آنے جانے کا راستہ مل سکے اور بچے اپنی تفریحی سرگرمیاں جا ری رکھ سکیں
You must be logged in to post a comment.