تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ:انتخابات میں دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کریں گے،ابتسام الہی

شورکوٹ شہر﴿تحصیل رپورٹر﴾جمیعت اہلحدیث پاکستان آئیندانتخابات میں دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کو ترجیح دے گی اور ملک میں نفاذ اسلام کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار جمیعت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلی علامہ ابتسام الہی ظہیر نے جامع مسجد اہلحدیث ٹبہ والی شورکوٹ میں ایک تنظیمی دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے مقصد سے انحراف کی وجہ سے ملک میں بد امنی بدحالی مہنگائی اور بجلی کے بحران جیسے گھمبیر مسائل سے وطن دو چار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک بھر میں اپنے طوفانی دوروں کے ذریعے ملک میں کتاب وسنت کے اسلامی نظام کے لیے دینی جماعتوں سے تعاون اور کوشش کے مصروف عمل رہے گی انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی تمام مذہبی جماعتیں متحد اور منظم ہو جائیں تو پاکستان میں بھی مصر کی طرح اسلام پسند جماعتیں کامیاب ہو سکتی ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئے انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ فریش مینڈیٹ کے لیے جلد از جلد نئے انتخابات کا اعلان کریں اس موقع پر جمیعت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس شورکوٹ کے عہدیداران کا تقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker