پاکستانتازہ ترین

شورکوٹ:ملکی سلامتی اور جمہوریت کی بقا کے لئے پیپلز پارٹی کی حکومت جلد از جلداقتدار سے علیحدہ ھو جائے۔پروفیسر ساجد میر

شورکوٹ(تحصیل رپورٹر) ملک میں جاری بحرانوں کا حل جلد از جلد انتخابات کا انعقادہے مو جودہ حکومت کی عوام میں ساکھ ختم ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظھار مرکزی جمیعت اھلحدیث پاکستان کے امیرسینٹر ساجد میر نے شورکوٹ کے صحافی مرزا ناصر حمید سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی نا گفتہ حالت ٹارگٹ کلنگ ڈرون حملوں گیس و بجلی کی لوڈشیڈ نگ کمر توڈ مہنگا ئی عدلیہ سے ٹکراؤ کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔پروفیسر ساجد میر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مرکزی جمیعت اھلحدیث پاکستان آیندہ انتخابات میں ملک کی دائیں بازوں کی سیاسی و مزہبی جماعتوں کے اتحاد بشمول متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لیے پر زور حمایت کی خواہش رکھتی ہے۔اور آیندہ الیکشن میں ہماری جماعت مرکزی کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button