شورکوٹ میں نا جائز تجاوزات کی بھرمار ہونے کی وجہ سے گھر کو لگی آگ بجھانے میں فائر برگیڈ عملہ کو شدید دشواری کا سامنا۔شورکوٹ شہر﴿ نامہ نگار﴾ تفصیلات کے مطابق شورکوٹ شہرمیں ناجائز تجاوزات عروج پر ہیں جسکی وجہ سے آمدورفت پیدل گزرنے والوں اور گاڑیوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔محلہ قریشیاں میں واقع گھر کو گیس کا چولہا چلتے رہنے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس پر فائر برگیڈ عملہ کو کال کی گئی لیکن مطلوبہ جگہ پر گاڑی کو پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا فائر برگیڈ ڈرائیور محمد اقبال اپنی مدد آپ کے تحت چیزیںھٹا کر راستہ بناتا رہا۔کیونکہ شہر میں جگہ جگہ ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے فائر برگیڈ عملہ نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان ناجائز تجاوزات کو ہٹایا جائے تا کہ لوگوں کی مدد بروقت کی جا سکے اور نقصان سے بچا جا سکے۔
You must be logged in to post a comment.