تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ:علماء اورانجمن تاجران کی طرف سےعشق رسولؐ کےموقع پرامن ریلی نکالی گئی

شورکوٹ (تحصیل رپورٹر ) شورکوٹ تمام مکاتب فکر کے علماء اور انجمن تاجران کی طرف سے امریکہ میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف عشق رسولؐ پرامن ریلی نکالی گئی۔تفصیلات کے مطابق کل بعد ازنماز جمعہ ۳ بجے تمام مکاتب فکر کی مذہبی جماعتوں اور تاجر برادری کی طرف سے عشق نبیؐریلی نکالی گئی اس پر امن ریلی کا مقصد امریکہ میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا تھا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تمام علماء کرام ۔صدر انجمن تاجران اور سماجی شخصیات کا کہنا تھا کہ امریکہ کا اصلی چہرہ اب کھل کر عوام کے سامنے آ گیا ہے امریکہ پاکستان کا کبھی دوست نہیں ہو سکتااور یہ بات اب حکمرانو ں کو بھی سمجھ لینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا ہم اس امریکی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ساتھ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو ختم کیا جائے۔اس ملعون فلمساز کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور اس افسوسناک واقعہ پر امریکہ با ضابطہ طور پر تمام مسلمانوں سے معافی مانگے اور آیئندہ ایسے کسی بھی اشتعال انگیز واقعہ کے دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت دے جس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ اگر ایسا نا ہوا تو ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں جس کی ذمہ دار یہ حکومت ہو گی۔ ریلی میں شرکاء نے امریکہ مخالف بڑے بڑے بینرز اور کارڈ اٹھا رکھے تھے۔دوران جلوس امریکی جھنڈے کو نذر آتش کیا گیا اور امریکہ مخالف شدید نعرے بازی کی گئی۔اور نبیؐ سے اظہار محبت کے لیے لگائے گئے نعروں ۔غلامی رسولؐ میں موت بھی قبول ہے۔غلام ہیں غلام ہیں رسولؐ کے غلام ہیں۔ سے ماحول گرم اور گونجتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں  سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کا 10 نومبر کو ملالہ ڈے منانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker