تازہ ترینعلاقائی

انبیاء کرام وصحابہ کرامؓ کے دفاع کی خاطرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مولانا احمد لدھیانوی

شورکوٹ شہر(تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات عثمانیہ پارک شورکوٹ شہر میں عظیم الشان سالانہ دفاع صحابہؓ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام سنی مکاتب فکر کے علماء (دیوبند۔ بریلوی۔اہلحدیث ) نے شرکت کی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تمام علماء کرام نے اپنے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نبیؐ کرام اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتے چاہے اس کے لیے ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے ۹۰ کے امیدوار مولانا آصف معاویہ نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ باقاعدہ طور پر قانون بنایا جائے اور جو اس قانون کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ اگر شورکوٹ کی عوام نے مجھے منتخب کیا تو انشاء اللہ شہر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی لانے میں کوئی کسر نا اٹھا رکھوں گا اور جاگیردارانہ کلچر کا خاتمہ کر دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر دفاع خواجہ آصف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker