تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عملہ تعینات کیا جائے

shorkotچھنگ(نامہ نگار)شورکوٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عملہ تعینات کیا جائے، تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرز۔ ماہر امراض دل۔ناک۔کان اور گلہ نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام پرائیویٹ کلینک کی بھاری فیسوں کے عوض اپنا علاج نہیں کروا سکتے۔علاوہ ازیں حادثات کی صورت میں اکثر مریضوں کے سر پر چوٹیں آ تی ہیں ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین نہ ہونے کی وجہ سے مریض کو ملتان یا جھنگ جانا پڑتا ہے۔اگر ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین موجود ہو تو مریضوں کے بر وقت علاج سے انکی قیمتی جانیں بچ سکتی ہیں۔شہر کے عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ہمارا مطالبہ پورا کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں کاشدید احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker