تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ :قائم ڈسپنسری کو5 سال کاعرصہ بیت جانے کے باوجود آج تک عملہ تعینات نہ ہوسکا

shorkotچھنگ(نامہ نگار)شورکوٹ سٹی میں قائم ڈسپنسری کو ۵ سال کا عرصہ بیت جانے کے باوجود آج تک عملہ تعینات نہ ہو سکا۔ مزید تفصیلات کے مطابق شورکوٹ شہر میں حکومت پنجاب کی طرف سے پانچ سال پہلے پرانا سول ہسپتال میں قائم ڈسپنسری میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ کی عدم توجہی اور غفلت کی وجہ سے تاحال ڈاکٹر اور عملہ تعینات نہ ہونے سے ڈسپنسری کے کمرے شفا خانے کی بجائے کباڑ خانے میں تبدیل ہو گئے ہیں۔مقامی لوگوں نے سبزی کی ریڑھیاں ڈسپنسری میں کھڑی کی ہوئی ہیں۔اور علاقہ کی غریب عوام لاکھوں روپوں سے تعمیر کردہ اس حکومتی ڈسپنسری سے استفادہ کرنے سے محروم ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سے استدعا ہے کہ جلد از جلد نوٹس لے کر شورکوٹ کی غریب عوام کی حالت زار پر رحم فرمایا جائے اور ڈسپنسری میں ڈاکٹرز تعینات کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:منشیات اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، SHO

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker