تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ پریس کلب کےزیراہتمام نیٹو سپلائی کی مبینہ بحالی کےخلاف اجلاس

شورکوٹ شہر﴿تحصیل رپورٹر﴾تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شورکوٹ پریس کلب کے زیر اہتمام نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف ایک اجلاس منعقد ہواجسکا جسکی صدارت رانا فرزام اعجاز تہامی نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شورکوٹ پریس کلب کے سیکرٹری جنرل مرزا ناصر حمید اور چیف آرگنائزر طاہر عثمان نے کہا کہ نیٹو سپلائی کسی صورت بحال نہیں ہونی چاہیے اگر ایسا ہوا تو یہ ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہو گا۔نیٹو سپلائی کی بحالی ملکی خود مختاری اور سلامتی کے خلاف ہے۔اس سلسلے میں ایک قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر پاس کر لیا گیا پریس کلب کے باقی عہدیداران نے کہا کہ اگر نیٹو سپلائی بحال ہوئی تو قوم سڑکوں پر نکل آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button