تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ:غیراعلانیہ لوڈشیدنگ کادورانیہ 20گھنٹےسےتجاوز،عوام بلبلااٹھی

شورکوٹ ﴿تحصیل رپورٹر﴾تفصیلات کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور دورانیہ 20 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔حکومت و انتظامیہ کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام حکومت اور انتظا میہ کو بد دعائیں دینے لگی ۔عوام کا رد عمل تھا کہ اس حکومت نے تو کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ سوائے مہنگائی لوڈ شیڈنگ گیس پانی و بجلی اور نت نئے ٹیکسز کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔پیپلز پارٹی کا منشور روٹی کپڑا مکان کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہوا ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :اوکاڑہ پولیس نےنو ید کو ٹ میں قحبہ خا نہ پر چھا پہ مار کر دولڑکیو ں سمیت آ ٹھ افراد کو حرا مکاری میں مصروف رنگے ہا تھوں گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker