تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ:پریس کلب کے عہدیداران کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

شورکوٹ ﴿تحصیل رپورٹر﴾شورکوٹ پریس کلب کے عہدیداران کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت رانا فرزام اعجاز تہامی منعقد ہوا ۔اجلاس میں آیئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق غوروحوض کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شورکوٹ پریس کلب رانا فرزام نے کہا کہ زرد صحافت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے مگر ہمارے بعض صحافی بھائیوں نے صحافت کو بدنام کر رکھا ہے۔مزید انھوں نے کہا کے عوامی مسا ئل اجاگر کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے پریس کلب کے چیف آرگنائزر میاں طاہر عثمان نے کہا کہ صحافی بھایئوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارے علاقہ میں پہلے باقاعدہ کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا اب ماشائ اللہ ہم نے شورکوٹ پریس کلب کا قیام کر کے علاقہ کی دیرینہ خواہش پوری کر دی ہے۔اور چھوٹے بڑے تمام نمائیندگان سے ہمارا رابطہ ہے اور انشائ اللہ جلد ہی ایک کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں آیئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔جنرل سیکرٹری شورکوٹ پریس کلب مرزا ناصر حمید نے کہا کہ صحافت ملک کا اہم ستون ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا ہی وہ واحد ادارہ ہے جو عوامی اہم مسائل سے متعلق ملک کے اعلی اداروں کی توجہ مبذول کرواتا ہے انھوں نے صحافی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صحافتی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے علاقہ کی غریب اور مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ان کے حقیقی مسائل کو اپنے اخبارات میں جگہ دیں۔نائب صدر پریس کلب سید ناصر شاہ نے کہا کہ ستھری صحافت سے ہی معاشرہ میں تبدیلی ممکن ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے منشور میں کالی بھیڑوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شورکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں صحافتی برادری کی آرائ و تجاویز کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اور آیئندہ کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں دیگر عہدیداران غلام یسین خان ۔ ذولفقار علی۔محمد اشرف اور عثمان بخاری نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی فوج کی مظفر آباد میں کیل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker