تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ:مرکزی انجمن تاجران کی طرف سےغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی

شورکوٹ مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پر امن احتجاجی ریلی۔ شورکوٹ شہر﴿تحصیل رپورٹر﴾ تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے بھرپور شرکت کی ۔احتجاجی ریلی مین بازار شورکوٹ سے ہوتی ہوئی شاہد شہید روڈ۔ صابر چوک ۔لاری اڈہ سے ہوتی ہوئی تحصیل چوک پہنچی ۔ اس دوران عوام نے واپڈا انتظامیہ اور حکومت مخالف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی میں شریک جماعت اسلامی۔ اہل سنت والجماعت ۔ مسلم لیگ نواز تحریک انصاف۔ بھائی بھائی ویلفیئر اور صدر مرکزی انجمن تاجران کے رہنمائوں نے پر جوش خطاب کیااور واپڈا انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا اس دوران ٹائر جلا کر مین ملتان و جھنگ روڈ کو ۵ گھنٹے تک بلاک کیے رکھا جس کی وجہ سے روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔واپڈا انتظامیہ نے ۴۲ گھنٹے کی مہلت مانگی اور ساتھ یقین دہانی کروائی کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا جس پر عوام اور قائدین نے ریلی اور دھرنا ختم کر دیا اور ساتھ کہا کہ اگر اس پر عملدرآمد نہ ہوا تو پھر دھرنا کی کال دے کر واپڈا گرڈ اسٹیشن کا گھیرائو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  انتقامی سیاست کاخاتمہ ،دعوے کیااور حقیقت کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker