شورکوٹ شہر﴿ طاہر عثمان سے﴾بنڈہ سربانہ۵۱ سالہ کرن کو اجتماعی زیادتی کے بعد گلا دبا کر مار ڈالا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شام ۵۱ سالہ کرن ولد ملازم حسین چارہ کاٹنے کے لیے گھر سے نکلی تو تین نا معلوم لوگوں نے اسے اغوائ کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا گلا دبا کر مارڈالا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر بھاگ گئے۔ لواحقین میت کو لے کر سول ھسپتال شورکوٹ لے آئے جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے آٹھ لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔