تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ :عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار لوگوں کی جانیں داؤ پرلگ گئیں

شورکوٹ شہر(تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق شورکوٹ میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہو چکی ہے جس سے غریب مریضوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی ہے۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور عدم حاضری کی بنا پر مریض زلیل و خوار ہو رہے ہیں۔عطائی ڈاکٹروں نے جگہ جگہ گلی محلے میں کلینک بنا رکھے ہیں جہاں پر غریب لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔غریب مریض ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی بھاری فیسیں ادا کرنے سے قاصر ہیں جسکی وجہ سے وہ ان عطائی ڈاکٹروں کے پاس علاج کروانے پر مجبور ہیں۔جو غلط صحیح دوا دے کر ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔جبکہ دوسری طرف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شام کی شفٹ میں صرف ایک ڈاکٹر ہوتا ہے جو کہ ناکافی ہے۔غریب عوام اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ کر کے انکی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور شام کی شفٹ میں بھی ڈاکٹروں کی تعداد کو بڑھایا جائے تا کہ غریب مریض ان عطائی ڈاکٹروں سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ اور بلوچستان میں زلزلے کے بعد گوادر کے سمندر میں جزیرہ نمودار ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker