تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ:مسافرخانہ نشیؤں اورجہازوں کی آماجگاہ بن گیا

شورکوٹ (تحصیل رپورٹر)تفصیلات کے مطابق شورکوٹ میں جنرل بس اسٹینڈ کے مسافر خانہ کو بنے ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس میں ابھی تک بیٹھنے کے لیے بینچ ۔لائٹ وغیرہ کا انتظام نا ہو سکا ۔مسافر خانہ نشیؤں اور جہازوں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔سماجی اور کاروباری حلقوں نے ٹی۔ایم۔اے شورکوٹ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔اور کہا کے کہ جلد از جلد مناسب سہولیات کا بندوبست کیا جائے ۔کیوں کہ اس شدید گرمی کے موسم میں مسافر لوگ بیٹھنے کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ادھر ادھردکانوں میں کھڑے ہو کر وقت پاس کر لیتے ھیں یا پھر باہر گرمی میں کھڑے ہو کر انتظار کر لیتے ہیں لیکن چھوٹے بچوں اور عورتوں کو اس سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اس کا جلد از جلد سد باب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ کی ہدایات پر ضلع اٹک کی ٹرانسپورٹ یونین کا ایک اجلاس ڈی ایس پی ٹریفک چودھری شاہد یوسف کے دفتر میں منعقد ہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker