تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ:شدید بارشوں کی وجہ سے سیوریج کانظام درہم برہم

شورکوٹ شہر﴿تحصیل رپورٹر﴾تفصیلات کے مطابق شورکوٹ شہر میں ایک قدیم مٹی کا بھڑ موجود ہے شدید بارشوں میں اس کی مٹی پانی کے ساتھ بہہ بہہ کر شہر کی تمام سڑکوں اور گلیوںپر آ جاتی ہے۔جب یہ پانی خشک ہوتا ہے تو مٹی دھول کی صورت کئی کئی دن تک اڑ اڑ کر عوام کے لیے وبال جان بنی رہتی ہے اس مٹی کو آج تک اٹھانے کا خیال بلدیہ کو نہیں آیا۔اس میں جو علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے وہ ہے پرانا لاری اڈہ جو اس مٹی کے بھڑ کے قریب ہے۔ اس اڑتی ہوئی دھول نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جس کی وجہ سے سانس اور گلے کی بیماریاں عام ہو چکی ہیں اور اگر اس کا سد باب نہ کیا گیا تو مزید اس بیماری کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔عوام نے شورکوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم ہر بارش کے بعدبازار ،گلیوں خصوصا پرانا لاری اڈہ سے کراہ کے ذریعے مٹی کو ہٹا کر علاقہ کو صاف کر دیا جائے تا کہ اس عذاب سے بچا جا سکے۔نیزہر بارش کے بعد سیوریج کا نظام ناکارہ ہو جاتا ہے جس میں عثمانیہ روڈ ،پرانی چونگی نمبر ۲قابل ذکرہیں جہاں پانی تین تین فٹ تک گہرا کھڑا ہو جاتا ہے۔جس سے کاروبار زندگی معطل اور گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اعلی حکام سے سدباب کی اپیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:تیز رفتار ٹریکٹر نے 3 سالہ کمسن بچی کو کچل دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker