تازہ ترینعلاقائی

عوام کوچاہیے وہ آئندہ الیکشن میںاچھی شہرت والےافراد کو منتخب کریں۔

شورکوٹ شہر﴿ تحصیل رپورٹر﴾ تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے سابق امیدوار برائے پنجاب اسمبلی سید شمشیر علی شاہ نے گزشتہ روز شور کوٹ پریس کلب کے سنیر عہدیداران میرزا ناصر حمید اور طاہر عثمان سے ملاقات میں کیا۔انھوں نے کہا کہ اوپر سے لیکر نیچے تک سب ادارے کرپشن میں ملوث ہیں اور ملک میں ہر طرف چور بازاری ہے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ہماری ملکی سیاست میں برادری ازم لسانیت اور فرقہ واریت کا عنصر پایا جاتا ہے جو کہ ہماری ناکامی کا بنیادی سبب ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سرایئکی صوبہ کے قیام سے لسانیت کو ھوا ملے گی البتہ انتظامی لحاظ سے ملک میں مزید صوبوں کے قیام میں کوئی حرج نہیں انھوں نے کہا کہ آیئندہ الیکشن میں عوام موروثی سیاستدانوں کی بجائے اچھی شہرت کے حامل افراد کو منتخب کریں تا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker