پاکستانتازہ ترین

بجلی کاشارٹ فال4000 میگاواٹ، طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری

اسلام آباد ﴿بیورو رپورٹ﴾بجلی کا شارٹ فال4000 میگاواٹ ہوگیا ہے جس کے باعث ملک کے طول وعرض میں شدید لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپکو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ہائیڈل ،تھرمل اور آئی پی پیز سے مجموعی طور پر بالترتیب 2704 میگاواٹ 1690 میگاواٹ اور5825 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق بجلی کی پیداوار میں کمی تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے واقع ہوئی ہے ۔صنعتی علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جس سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ دوسری طرف شہری علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے علاوہ ازیں دیہی علاقو ںمیں 24 میں سے چند گھنٹے بجلی دستیاب ہوتی ہے

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:اسلام امن سلامتی اور محبت کا علمبردار ہے، ڈی سی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker