پاکستانتازہ ترین

بجلی کا شارٹ فال3500میگاواٹ ہوگیا :ترجمان پیپکو

لاہور﴿نامہ نگار﴾ملک کے وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث پیپکو نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا ہے۔ جس سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ پاور پلانٹس کو فرنس آئل اور گیس کی عدم دستیابی کے پیش نظر بجلی کے شارٹ فال3500میگاواٹ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز پیپکو کی جانب سے پنجاب کے شہری علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کی گئی۔ پیپکو ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پیپکو کو ہائیڈل پاور پلانٹس سے4054میگاواٹ، تھرمل1544میگاواٹ، آئی پی پیز5716میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جبکہ کے ای ایس سی کو740میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button