ممبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ کی آن آف پریم جوڑی پریانکا اور شاہد کپور میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آگئے ہیں۔۔ دبئی میں فلم تیری میری کہانی کی تشہیری تقریب میں ہیرو تو موجود تھے لیکن گلیمرس گرل کہیں نظر نہیں آئیں ۔ بالی ووڈ کی نئی رومانوی فلم ۔۔ تیری میری کہانی ۔۔ بن رہی ہے کل سے سینما گھروں کی زینت ۔ اس سلسلے میں فلم کی کاسٹ تشہیر کے لئے دبئی کے ہوٹل پہنچی جہاں فلم کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں شاہد کپور اور ہدایت کار ۔۔ونال کوہلی تو پہنچے۔۔ ۔ لیکن موجود نہ تھیں تو اداکارہ پریناکا چوپڑہ ۔۔ جن کی غیر موجودگی کے بارے میں ہدایتکار ونال کوہلی نے صفائی پیش کرنے کی کوشش کی۔۔ تیری میری کہانی کے بارے میں شاہد کپور کا کہنا ہے کہ ۔۔ اس کی اسٹوری ان کی سابقہ فلم سے بہت مخلتف ہے فلم کمینے کے بعد یہ دوسری فلم ہے جس میں دونوں جلوہ گر ہوئے ہیں ایک ساتھ ۔۔ اور اس میں اداکررہے ہیں دونوں تین مختلف کردار ۔۔ فلم کے سیٹ پر تو پریانکا اور شاہد کپور کرتے ہیں اچھے دوست ہونے کا اظہار ۔۔ لیکن تشہیری تقریب میں دونوں کا ایک ساتھ نہ ہونا ظاہر کرتا ہے ان کے درمیان کچھ چل رہی ہے
You must be logged in to post a comment.