تازہ ترینفن فنکار

کامیڈی کنگ امان اللہ کی وفات پر پاکستان کے فنکاروں کی جانب سے گہر ے رنج و غم کا اظہار

امان اللہ ایسے فنکار تھے جن کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا

کراچی (نمائندہ شوبز) اسٹیج ڈراموں کے معروف فنکار اور کامیڈی کنگ امان اللہ کی وفات پر پاکستان کے نامور فنکاروں کی جانب سے گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا گیا فنکاروں میں ملک کے معروف راءٹرڈائریکٹر و سینکڑوں کامیاب اسٹیج ڈراموں کے خالق زاہدشاہ ،عمر شریف، آرٹ کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ، شہز اد رضا، شکیل صدیقی، نسیم وکی، رءوف لالہ، ہنی البیلہ،، سلیم آفریدی، حنیف راجہ، اختر شیرانی، عرفان ملک، علی حسن، پرویز صدیقی، سلیم شیخ، خاتون فنکاروں میں نعیمہ گرج، سلومی اور شانزے نے امان اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، فنکاروں کا کہنا تھا کہ امان اللہ ایسے فنکار تھے جن کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا جبکہ معروف فنکار عمر شریف کا کہنا تھا کہ امان اللہ ایک بہترین فنکار کے ساتھ ساتھ خلق خدا سے محبت کرنے والے انسان تھے ، جو کسی کو بھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے تھے، بڑوں کے ساتھ ادب اور چھوٹوں کے ساتھ محبت سے پیش آتے تھے، اسٹیج ڈراموں کے نامور راءٹر ڈائریکٹر زاہد شاہ نے آئندہ چند روز مین امان اللہ کے یاد میں ایک تعزیتی تقریب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ پاکستان کا اثاثہ تھے اور ایسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ،ان کی وفات سے اسٹیج و کامیڈی کی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا، امان اللہ نے شوبز کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور دنیا کے بہت سارے ممالک میں پاکستان کا نام روشن کیا، ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، وہ ہمارے استا د ہیں اور رہتی دنیا تک ان کے فن کو دیا کیا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، مرحوم کی مغفر ت اور بلند درجات کے ساتھ لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker