تازہ ترینفن فنکار

میری شادی ٹوٹنے کی افواہوں میں صداقت نہیں، مادھوری ڈکشٹ

madhoriممبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہاہے کہ میری شادی ٹوٹنے کی افواہوں میں صداقت نہیں،ایسی افواہیں سن کر دکھ ہوتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے شوہر ہرقدم پر میرے رہنمائی کرتے ہیں جب کہ اپنا ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنانے میں بھی وہ میری مدد کررہے ہیں۔ مادھوری نے کہا کہ نئی فلموں میں اہم کردار ملے ہیں اور ان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواؤں گی، میری پرفارمنس شائقین کو اب بھی پسند ہے۔ یاد رہے کہ مادھوری اور سری دیوی ماضی میں بھی بھارتی فلموں کی رونق رہی ہیں اور آج بھی فلموں میں اتنی ہی ڈیمانڈ ہے جتنی کہ ماضی میں تھی۔ مادھوری نے کہا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے روزانہ1گھنٹہ کتھک کرتی ہیں جو کہ دل کی صحت بھی مفیدہے۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker